کالج اساتذہ کی 3 سے 5 اپریل تک اتفاقیہ چھٹیوں پر پابندی

لاہور(خبرنگار)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے عید کے بعد اساتذہ کی چھٹیوں پر پابندی لگا دی، 3 سے 5 اپریل تک اساتذہ کی اتفاقیہ چھٹیوں پر پابندی ہوگی۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام کالجوں کے سربراہوں کو ہدایت کردی کہ کسی بھی وجہ سے اتفاقیہ چھٹیوں کی اجازت نہ دی جائے ۔اساتذہ کی جانب سے سکول ایجوکیشن کی طرح مزید تین چھٹیوں کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔