5 منشیات فروش گرفتار،7کلو چرس برآمد

قصور(نمائندہ دنیا)عید سے قبل تھانہ سٹی پھول نگر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 7کلو چرس برآمدکرلی۔
ایس ایچ او راؤ دلشاد کاکہنا ہے کہ ملزمان عرصہ دراز سے پھولنگر اور گردونواح میں منشیات کا مکروہ دھند کر کے نوجوان نسل کو تباہ کر رہے تھے ۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔