زائد کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائیاں

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر؛نامہ نگار )ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات کی روشنی میں۔۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال اسماعیل الرحمن کھاڑک کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر خانیوال مظہر الاسلام کی زیرنگرانی عید کے دنوں میں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس خانیوال ان ایکشن بھرپور کاروائی کی جارہی ہے ۔ڈی ایس پی ٹریفک مظہر الاسلام کا ہمراہ انسپکٹر ہیڈکوارٹرز طارق محمود وٹیم کی جانب سے بسوں ویگنوں میں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے اس حوالہ سے ضلع بھر کے ٹریفک افسران کو الرٹ کردیا گیا ہے ۔اوور لوڈنگ اوورچارجنگ کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے ۔