بھیرہ :ناقص صفائی ،اندرون شہر گلیاں،نالیاں گندگی سے بھر گئیں

 بھیرہ :ناقص صفائی ،اندرون شہر گلیاں،نالیاں گندگی سے بھر گئیں

بھیرہ(نامہ نگار )شہر میں صفائی کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہو چکی ہے اندرون شہر گلیاں اور نالیاں گندگی سے بھر چکی ہیں اکثر گلیوں میں گندا پانی نالیوں سے باہر بہہ نکلا ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی گندگی سے بھری ٹرالیاں ایک سڑک سے دوسری سڑک آتی جاتی نظر آتی ہیں مگر اندرون شہر گندگی جوں کی توں ہے محمد نفیس ارشاد علی محمد شریف منظور الہی اور محمد اقبال نے کہا ہے کہ نکاسی نہ ہونے سے جگہ جگہ کھڑا پانی اور گندگی مچھر اور مکھی کی افزائش کا باعث بن رہی ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لیے احکامات جاری کریں تاکہ وزیراعلی مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب پروگرام کامیاب ہو سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں