ضلعی بہبود و بحا لی کمیٹی برا ئے معذوراں کا اجلا س،درخواستوں کا جائزہ

ضلعی بہبود و بحا لی کمیٹی برا ئے معذوراں  کا اجلا س،درخواستوں کا جائزہ

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ضلعی بہبود و بحا لی کمیٹی برا ئے معذوراں کا اجلا س ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلا س میں ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر ملک محمد ناصر، ڈپٹی ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ حبیب اللہ خان دیگر ممبران نے شرکت کی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جا نب سے معذور افراد کیلئے معاون آلات کی فراہمی کے پروگرام کے سلسلہ میں مو صول ہو نیوالی درخواستوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ آن لائن پورٹل کے ذریعے مجمو عی طور پر 1131خصوصی افراد کی درخواستیں مو صول ہو ئی تھیں جن میں 518کیسوں کی تصدیق مکمل ہو چکی ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے تحت معذور افراد کو ویل چیئر، قوت سماعت کے آلات، وائٹ کین اور دیگر آلات فراہم کیئے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں