بیماریوں کی بڑی وجہ پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی ہے ،عامر سلطان چیمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں بیماریوں کی بڑی وجہ پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی ہے جب تک ملک بھر میں بہترین واٹر سپلائی سسٹم بحال نہیں کیا جاتا اسوقت تک بیماریوں پر قابو پانا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔۔۔
حکومت تمام وسائل پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر خرچ کرے تاکہ لوگ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں سابق رکن قومی اسمبلی چو دھری عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں 90 فیصد لوگ خالص پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں کئی علاقوں میں تو لوگ جوہڑوں اور چھپڑوں سے پانی پینے پر مجبور ہیں اسی طرح اکثر علاقوں میں سیوریج ملا پانی ہیپاٹائٹس سمیت پیٹ کی مختلف بیماریوں کو جنم دے رہا ہے انہوں نے کہا ملک کی ترقی کیلئے سڑکیں’ وغیرہ بھی ضروری ہیں مگر ان سڑکوں پر زندہ لوگوں کو چلنے پھرنے کیلئے پینے کا صاف پانی اس سے بھی زیادہ ضروری ہے ۔