محکمہ جنگلات میانوالی کے زیر اہتما م موسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح،ڈپٹی کمشنر نے پودا لگایا

کندیاں(نمائندہ دنیا )وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے جنگلات کے رقبہ کو بڑھانے کے ایگر و فارسٹری منصوبہ 2025کے تحت محکمہ جنگلات میانوالی کے زیر اہتما م۔۔۔
تحصیل پپلاں کے علاقہ چک نمبر 3/DB میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح۔ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے پودا لگا کر مو سم بہار کی شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیااس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر محمد نصیر الحق اور محکمہ جنگلات کے دیگر افسران مو جود تھے ۔ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ تحصیل پپلاں میں کندیاں نارتھ اور لیاقت آباد کے 272ایکٹر رقبہ پر188مختلف اقسام کے 68244پودے لگا ئے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے ئے کہا کہ حکو مت پنجاب جنگلات کے رقبہ کو بڑھانے کیلئے اقدامات برؤے کار لارہی ہے ۔