عید کی آمد کیساتھ بازاروں میں موٹر سائیکل رکشوں کا رش

عید کی آمد کیساتھ بازاروں میں موٹر سائیکل رکشوں کا رش

بھلوال(نمائندہ دنیا)عید کی آمد کیساتھ ہی بازاروں میں موٹر سائیکل رکشوں کا رش حد سے تجاوز کرگیا جس کے باعث ہر بازار میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ٹریفک پولیس کا عملہ صرف مین شاہراؤں پر ناکے لگا کر اپنی مبینہ چالان کرنے میں مصروف ہے جس سے شہر میں ٹریفک کا نظام مکمل طور پر جام ہوتا جارہا ہے دکانداروں کو تجاوزات کی آڑ میں نشانہ بناکر بازار تو کھلے کردیئے گئے مگر چنگ چی رکشاؤں کو کھلی اجازت دیدی گئی ہے کہ وہ جس مرضی چاہیں بازار میں سٹینڈ بنالیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں تمام بازار میں چنگ چی رکشے لائن میں کھڑے ہونے کی بجائے ساتھ ساتھ کھڑے ہوتے ہیں جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے دوسری طرف ٹریفک پولیس کے عملہ کا کہنا ہے کہ جب تک آبادی کے لحاظ سے نفری میسر نہیں آئیگی اس وقت تک شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر نہیں ہوگا شہریوں کا کہنا ہے کہ مین شاہراؤں پر بازار میں داخل ہونیوالے راستوں پر اگر ٹریفک کا عملہ کھڑا ہوجائے اور کسی بھی رکشے کو بازاروں داخل نہ ہونے دیا جائے تو ٹریفک کا نظام نہ صرف بہتر ہوگا بلکہ عوام کو بھی سہولت میسر آئیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں