موٹروے سروس ایریاز اور انٹر چینجز کے باہر ہوٹلوں ، دکانوں پر گرانفروشی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

 موٹروے  سروس ایریاز اور انٹر چینجز کے باہر ہوٹلوں ، دکانوں پر گرانفروشی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)لاہور اسلام آباد موٹر وے سروس ایریاز اور انٹر چینجز کے باہر قائم ہوٹلوں اور کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنیوالی دیگر شاپ،اسٹالز مالکان نے حالیہ رمضان المبارک کے دوران کمزور ایڈمنسٹریشن کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

گرانفروشی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے ،مقرر کردہ نرخ نامہ کی کھلی خلاف ورزی بدستور جاری جبکہ انتظامیہ سب اچھا کا راگ الاپنے میں مصروف ہے ،ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے آخری مرتبہ موٹر وے سروس ایریاز پر اشیائے ضروریہ کے نرخ 2024کی آخری سہ ماہی میں مقرر کئے تھے جس کے بعد نہ تو ان پر عمل درآمد کروایا گیا اور نہ ہی بار بار حکومتی ہدایات کے باوجود اشیاء کے ریٹس پر نظر ثانی کرتے ہوئے صورتحال کے تدارک کیلئے اقدامات کئے گئے ،ریستورانوں اور شاپس مالکان اشیاء کی قیمتوں میں 2سو فیصد تک اضافہ کر کے مجبور مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں کاؤنٹرز یا نمایاں مقامات پر ہوٹل و شاپس مالکان نے نرخ نامے بھی آویزاں نہیں کررکھے ، اس ضمن میں مسافروں کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹس کا عملہ سرکاری ریٹ لسٹ دکھانے اور اس کے مطابق بل وصول کرنے سے گریز کرتا ہے اسی طرح ٹک شاپس پر مہنگی اشیاء فروخت کی جارہی ہیں مسافر چونکہ جلدی میں ہوتے ہیں اس لئے وہ اپنی جیبوں پر پڑنے والے ڈاکہ پر احتجاج سے بھی معذور ہیں ،انہوں نے مطالبہ کیا ہے طے شدہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی کویقینی بنانے اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنیوالے ہوٹل مالکان اور ان کے عملہ کیخلاف سخت کاروائی کرکے مسافروں کا تحفظ کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں