کوچ موٹر سائیکل کوبچاتے ہوئے الٹ گئی ،8مسافر زخمی

کوچ موٹر سائیکل کوبچاتے ہوئے الٹ گئی ،8مسافر زخمی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )مسافر کوچ موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے چھبیل اڈا کے قریب اُلٹ گئی آٹھ مرد و خواتین مسافرشدید زخمی ہو گئے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

مسافر کوسٹر کٹھہ سگھرال سے ﷲ ٹاؤن جا رہی تھی کہ چھبیل اڈا کے قریب کوسٹر کے سامنے اچانک موٹر سائیکل سامنے آ گیا جسے بچاتے ہوئے کوسٹر سڑک زیر تعمیر ہونے کے سبب اُلٹ گئی۔ حادثہ میں پانچ خواتین اور تین مرد جن میں محمد ممتاز ، غلام فاطمہ ، رحمت بی بی ، محمد افضل ، فتح خاتو ن ، شاہدہ پروین ، غلام عائشہ اور تصور عباس شامل ہیں ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں