محمود شہید میں 7برس قبل تعمیر بی ایچ یو غیر فعال

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )تھل کے گاوں محمود شہید میں 7برس قبل تعمیر ہونیوالی بی ایچ یو کی عمارت فنکشنل نہ ہونے سے اس مرکز صحت کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا محکمہ صحت کی جانب سے اسے نجکاری کی لپیٹ میں لینے کی تیاریاں شروع کر دیں۔۔۔
یہ عمارت سات برس قبل مکمل ہوئی تھی لیکن اس میں دیہی مرکز صحت کو فعال کیا گیا تھا اب محکمہ صحت کی جانب سے عمارت کی نجکاری کے مبینہ فیصلہ کے بعد علاقہ کے مکینوں کی جانب سے عمارت کے تعمیر اتی کام مکمل ہونے کے بعد وابستہ کی جانیوالی سرکاری سطح پر اعلاج کی سہولیت میسر ہونے کی توقعات دم توڑنے لگیں انہوں نے مطالبہ کای ہے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری انجینئر گل اصغر بگھور اس صورتحال کا نوٹس لیں اور علاقہ میں قائم کیے گئے اس بنیادی مرکز صحت کو فعال بنانے کیلئے اپنا کردار اد کریں ۔