نیشنل ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے زیر اہتمام راشن تقسیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نیشنل ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام رمضان راشن پیکج کی تقسیم کے حوالے سے تقریب مقامی ہوٹل میں انعقاد پذیر ہوئی جس میں ایسوسی ایشن کے نابینا بے روز گار مردو خواتین ممبران کو عیدی۔۔۔
راشن پیکیج اور تحائف دیئے تقریب میں صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ مس خالد امجد، جنرل سیکرٹری رانا محمد کامران،سینئر نائب صدرحافظ پروفیسر ہارون خالد،سیاسی و سماجی رہنما ملک اشرف برہان ،چئیرمین پاکستان انصاف فاؤنڈیشن ادریس چوہان، چئیرمین سیف لائف تھیلسیما سنٹر تنویر سلہری ، چئیرپرسن پروٹیکشن لائف فاؤنڈیشن عابدہ نذر،معروف کاروباری شخصیت حاجی مرزا لطیف بیگ ، چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل آل این جی او سرگودھا عبدالمنان، مفتی ضیاء الرحمان، ملک اعجاز، جوائنٹ سیکرٹری پروفیسرفرقان خالد سمیت سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر نیشنل ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے سرپرست شاہد حنیف،محمد اشتیاق، محمد فیضان،مس عائشہ شاہد،مس اریشہ، فیصل اقبال ، حافظ محمد کاشف اوررانا محمد احسان نے انتہائی احسن انداز میں انتظامی امور سرانجام دیئے مقررین نے نیشنل ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کی کارکردگی پرتنطیم کے عہدیدران اور ممبران کوخراج تحسین پیش کیا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا پروگرام میں طبعیت کی ناسازی کے باعث شرکت نہ کر سکنے پر سلطان مرید ٹوانہ کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی آخر میں تمام شرکاء کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔