ٹف ٹائل فیکٹری سے 2لاکھ 48000کا سامان چوری

 ٹف ٹائل فیکٹری سے 2لاکھ 48000کا سامان چوری

بھلوال(نمائندہ دنیا )نامعلوم چوربلاک اینڈ ٹف ٹائل فیکٹری سے 2لاکھ 48000کا سامان چوری کرکے فرار ہو گئے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیل کے مطابق دیووال کے رہائشی اعجازاحمد خان نے تھانہ بھلوال صدر میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول پمپ کے قریب بلاک اینڈ ٹف ٹائل کی فیکٹری بنارکھی ہے گزشتہ رات 4 نامعلوم چور فیکٹری کے شٹر کے تالے توڑ کر اندر سے ایک عدد پیٹر انجن 30ہارس پاورمالیتی 150000ایک عدد چھوٹا پیٹر ہارس پاورمالیت 60000ایک عدد بیٹری 180ایمپئر مالیت 38000روپے چوری کرکے فرار ہوگئے چوروں کے نشانات فیکٹری میں موجود پائے گئے ،مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں