یونیورسٹی آف سرگودھا کے ملک فیروز خان نون بزنس سکول میں تعزیتی اجلاس

یونیورسٹی آف سرگودھا کے ملک فیروز  خان نون بزنس سکول میں تعزیتی اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف سرگودھا کے ملک فیروز خان نون بزنس سکول میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کے سسر محترم ممتاز علی سیال، شعبہ اسلامیات کے ریٹائرڈ استاد پروفیسر رانا اصغر علی، ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر عظمیٰ شہزادی کی والدہ محترمہ، شعبہ ریاضی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کے والد محترم اور اسسٹنٹ ٹریژر رانا محمد اشفاق کے بڑے بھائی رانا محمد مشتاق کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یٰسین، یونیورسٹی ڈینز، ڈائریکٹرز، مختلف شعبہ جات کے چیئرپرسن، یونیورسٹی اساتذہ اور جملہ ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں