گراں فروشوں کیخلاف سخت،بروقت ایکشن لیا جائے ،محمد اشرف

گراں فروشوں کیخلاف سخت،بروقت ایکشن لیا جائے ،محمد اشرف

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سخت ہدایات جاری کیں کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ جاری ہے اور عید الفطر کی آمد آمد ہے تمام ذمہ داران اپنے فرائض فعال انداز میں جاری رکھیں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو ہر صورت کنٹرول میں رکھا جائے گراں فروشوں کے خلاف سخت اور بروقت ایکشن لیا جائے ،گراں فروشی پر بھاری جرمانوں کیساتھ ایف آئی آرز درج کی جائیں اس سلسلہ میں زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی جائے ۔انہوں نے ہدایت کہ دکانوں پر ریٹ لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف بھی بھرپور ایکشن لیا جائے چکن،پیاز،ٹماٹر کے نرخوں پر کڑی نظر رکھیں بالخصوص چینی سرکاری نرخ 164 روپے فی کلو سے زائد فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف فوری ایف آئی آرز درج کروائیں اس ضمن ہرگز رورعایت نہ برتی جائے ۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو احکامات جاری کئے کہ عید الفطر تک زیادہ سے زیادہ مارکیٹ انسپکشنز کی جائیں اور فیلڈ میں موجود رہیں بازاروں میں شہریوں کو موقع پر ریلیف فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ بنیاد پر اپنی کارکردگی رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس پیش کریں سست کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے سخت باز پرس کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں