واں بھچراں سے ملنے والی مسخ شدہ نعش کی شناخت ہوگئی

واں بھچراں(نمائندہ دنیا )واں بھچراں کے علاقہ میاں دین والا کے ویرانے سے ملنے والی مسخ شدہ نعش کی شناخت ہوگئی۔ مقتول علاقہ ٹبی شریف کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔
واں بھچراں تھانہ میں درج متوفی کے بھائی محمد ریاض کے مطابق اس کے بھائی محمد ممتاز نے عرصہ 14 سال قبل اپنے علاقہ ٹبی شریف کی ساجدہ بی بی سے پسند کی شادی کی تھی۔ جس سے 4 بچے بھی ہیں۔ اور ممتاز نے ٹبی شریف سے سکونت ترک کرکے علاقہ میاں دین والا رہائش رکھی ہوئی تھی وہ گزشتہ روز بھائی ممتاز سے رابطہ نہ ہونے پر ملاقات کے لیے دین والا آئے پتہ چلا کہ تو بھائی ممتاز کچھ دنوں سے لاپتہ ہے ۔ بھابھی ساجدہ کے مطابق کچھ دنوں سے اس کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے ہم نے بھائی تلاش شروع کی تو اس کی لاش دین والا کے سفیدے کے جنگل ویرانے سے ملی۔ لاش مکمل مسخ شدہ تھی۔ مزید شاخت پر ہمارے ممتاز کی لاش نکلی۔ جسے قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی گئی۔ پولیس نے مقتول ممتاز کے بھائی ریاض کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔