گندم کی کٹائی ، تھریشر مشینوں کی قیمتوں میں اضافہ

گندم     کی    کٹائی     ،     تھریشر    مشینوں     کی    قیمتوں     میں     اضافہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)گندم کی کٹائی قریب آتے ہی مینوفیکچرز کی طرف سے توانائی بحران سمیت مختلف نوعیت کے جواز بنا کر ویٹ تھریشر اور کٹائی میں استعمالی ہونیوالی دیگر چھوٹی مشینری کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

شہر میں تیار ہونے والی تھریشر مشینیں پنجاب کے مختلف اضلاع کے علاوہ بلوچستان’ سندھ’ خیبر پختونخواہ کے دیگر اضلاع میں بھی بھجوائی جاتی ہیں’ اس مرتبہ مختلف اقسام کی ان مشینوں کی قیمتوں میں50سے 1لاکھ روپے تک کا اضافہ دیکھنے میں آ یاہے ’ ویٹ تھریشر بنانے والے مقامی اداروں کا کہنا ہے کہ لوہے کی چادر اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے اور مینوفیکچرنگ کے دیگر اخراجات بڑھنے کی وجہ سے تھریشر مہنگے تیارہو رہے ہیں جبکہ دوسری طرف کسانوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ویٹ تھریشر کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے اور زرعی مشینری تیار کرنے والے اداروں کو قیمتیں اعتدال پر رکھنے کا پابند بنایا جائے ،کیونکہ کسان پہلے ہی نقصان کی زد میں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں