محکمہ صحت کے کلرک کی مڈ وائف سے زیادتی کی کو شش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بچہ کلاں میں محکمہ صحت کے کلرک کی مڈ وائف کو زیادتی کا نشانہ بنا نے کی کوشش، بلیک میلنگ میں نہ آنے پر ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔۔۔
بتایا جاتا ہے کہ آر ایچ سی بھابھڑا کے کلرک عبد القیوم نے مبینہ طور پر مڈ وائف مسماۃ(ف)کو دھوکہ سے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور برہنہ ویڈیو بھی بنا لی،متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم اسے غلط کاری پر مجبور کرتا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دیتا رہااور اس کی بات نہ ماننے پر ملزم سے ویڈیو وائرل کر دی، اطلاع ملنے پر تھانہ میلہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہوگیا تاہم اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔