تجاوزات کی آڑ میں لو گوں کوپریشان نہ کیا جائے :تاجر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مختلف بازاروں کی ذیلی تاجر تنظیموں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سرگودھا میں تجاوزات کی آڑ میں تاجروں کو پریشان نہ کیا جائے اور دکانداروں سے بھی اپیل ہے۔۔۔
کہ وہ اپنی مقررہ حد میں رہے تاکہ انتظامیہ کو کسی قسم کی مہم جوئی کا فیصلہ نہ کرنا پڑے اس وقت تاجروں سے زیادہ تجاوزات کی بڑی وجہ چنگچی رکشے ہیں جنہوں نے جگہ جگہ سٹینڈ بنا رکھے ہیں انتظامیہ کی جانب سے مختلف بلاکوں میں سٹینڈز بنانے کے اعلانات ہوئے جن پر تاحال عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آرہا شہر کے مختلف بازاروں میں ٹریفک جام ہونے کی بڑی وجہ تجاوزات نہیں بلکہ چنگ چی رکشے ہیں اسی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے اس لیے فوری طور پر ٹریفک کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں اور جو چنگچی رکشوں کے لیے جگہ مختص کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اس پر عمل در آمد کروایا جائے ۔