لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعا ت 2 خواتین سمیت4 زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعا ت کے دوران 30شمالی میں ظہور وغیرہ نے خاندانی رنجش پر نجمہ بی بی اور ہلال پور نون میں عابد نے عصمت بی بی کو گھروں میں داخل ہو کر تشدد کا نشانہ بناڈالا۔۔۔
للیانی میں سگریٹ لگانے سے منع کرنے پر عامر اور اسکے ساتھیوں نے قاسم کو درانتی اور آہنی پائپ سے حملہ کر کے زخمی کر دیا،بلاک نمبر29میں محمد علی وغیرہ نے سابقہ رنجش پر محمد سلمان اور4جنوبی میں ساجد وغیرہ نے تصور عباس کو تلخ کلامی پر مضروب کر دیا،پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔