عید سے پہلے سبزیاں ، پھل ، چکن ، مصالحے مہنگے

عید سے پہلے سبزیاں ، پھل ، چکن ، مصالحے مہنگے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)عید کی آمد کے ساتھ ہی گوشت،سبزیوں اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں میں مزید اضافہ، صارفین سٹپٹا کر رہ گئے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

چوبیس گھنٹے میں چکن کی قیمت میں چالیس روپے فی کلو،ادرک تھوم،ٹینڈے ،پالک سمیت 14سبزیوں کی قیمتوں میں 20فیصد جبکہ چینی، گھی اور مصالہ جات کی قیمتوں میں پانچ سے دس فیصد اضافہ کر دیا گیا مارکیٹ کمیٹی کی کارکردگی کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں قیمتوں میں معمولی رد و بدل کر کے اشیاء کا ایک ہی نرخ نامہ روزانہ کی بنیاد پر ضلعی وصوبائی حکام کو ارسال کر کے سب اچھا کی رپورٹ ارسال کی جا رہی ہے ، اس دورانیہ میں زمینی حقائق کے مطابق اشیاء کی قیمتوں میں ہونیوالے اضافہ کو ظاہر ہی نہیں کیا جا رہا ہے ، اور جوں جوں عید قریب آ رہی ہے اسی طرح سرکاری نرخ نامے اور اشیاء کی قیمت فروخت میں فرق بھی بڑھتا جا رہا ہے ،گزشتہ دو دنوں کے دوران اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں واضح اضافہ پر بھی انتظامیہ تاحال خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں اس رمضان المبارک میں اکا دکا کاروائیاں کر کے کاغذی ریکارڈ مرتب کرنے تک محدود رہیں جس کے باعث گرانفروشی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے ، صارفین کا کہنا ہے کہ ریلیف کے نام پر اس رمضان المبارک میں بھی عوام کو بے دریغ لوٹا گیا اور صارفین کا کوئی پرسان حال نہیں،شکایت کریں بھی تو کس سے کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں