پولیس کا روایتی کلچر دفن ہو چکا ہے :ڈی پی او خو شاب

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم نے کہا ہے کہ پولیس کا روایتی کلچر دفن ہو چکا ہے اور پولیس حاکم کی بجائے عوام کے خادم کا کردار ادا کر رہی ہے۔۔۔
ا گر کسی بھی شہری کو پولیس کے حوالے سے کوئی شکایت ہو تومیرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں انشاء اﷲ ہر شکایت کا فوری ازالہ ہو گا انہوں نے ان خیالت کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن \"انصاف عوام کی دہلیز پر\"کے تحت بلاک نمبر29جوہر آباد اور نواحی موضع بولہ میں منعقدہ ان کھلی کچہریوں کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا ، اس موقع پر ڈی ایس پر صدر ذوالفقار حسن ، ایس ایچ او جوہر آباد اور دیگر تفتیشی افسر بھی موجود تھے ، ڈی پی او خوشاب نے کھلی کچہریوں میں آنیوالے مر دو خواتین سے پولیس کے حوالے سے مسائل اور شکایات سنیں اور ان کے فوری ازالہ کیلئے موقع پر ہی متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کیں،ڈ ی پی او توقیر محمد نعیم کا کہنا تھا کہ خوشاب پولیس شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے لا رہی ہے ۔ تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جاتی ہے اس لئے کسی کے ساتھ نا انصافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔