عمران خان سے ملاقات کے بعد ذاتی معالجین بتائیں گے حالت کیسی ہے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ذاتی معالجین کی ملاقات ہو گی وہ بتائیں گے حالت کیسی ہے۔

پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میری جیل انتظامیہ سے ملاقات نہیں ہوئی، جو کچھ بھی ہے سب رپورٹ میں لکھا ہوا ہے۔

بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا کہ ہمارے سارے فیصلے اتفاق سے ہوتے ہیں، بڑے فیصلے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصرعباس کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈاکٹرز فیصلے نہیں صرف معائنہ کرتے ہیں میں ڈاکٹر نہیں ہوں، ڈاکٹرز چیک کریں گے اور خان صاحب کے حوالے سے ایکسپرٹ رپورٹ دیں گے۔

بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا کہ سب سے پہلے seen is believing ہیں، خان صاحب کے ڈاکٹرز نے کہا کہ میں تردید یاتصدیق نہیں کرسکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں