اداروں پر تنقید کا کسی کو حق نہیں، فضل الرحمان کا شہدا بارے بیان ناقابل قبول ہے: خالد مقبول

کراچی: (دنیا نیوز) سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اداروں پر تنقید کا کسی کو حق نہیں،مولانا فضل الرحمان کا شہدا سے متعلق بیان ناقابل قبول ہے۔

سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اپنا بیان واپس لینا چاہئے، خیال رکھنا چاہیے کہ ہمارے کسی بیان سے دشمن کو فائدہ نہ پہنچے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اپنا نقطہ نظر بیان کرنے کی اجازت ہے لیکن اس کی حدود قیود بھی ہیں، بیانات سے قومی بیانیہ متاثر نہیں ہونا چاہئے۔

فاروق ستار نے مولانا فضل الرحمان سے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ اقوام عالم میں آج پاکستان کا مقام افواج پاکستان کی وجہ سے ہے، مولانا ملک دشمنی کے مترادف بیان کی تصحیح کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...