پتنگ کی ڈور پھرنے سے 23 سالہ نوجوان زخمی، ہسپتال منتقل

لاہور: (دنیا نیوز) غالب مارکیٹ کے علاقے میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 23 سالہ نوجوان حارث زخمی ہو گیا۔

ریسکیو کے مطابق حارث غالب مارکیٹ روڈ سے گزر رہا تھا کہ لٹکتی ہوئی پتنگ کی ڈور اس کے گلے پر پھر گئی، جس سے وہ زخمی ہوگیا۔

زخمی کو طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق واقعے کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں رواں ماہ پتنگ بازی کے 26 مقدمات درج کیے گئے جبکہ پتنگ بازی اور پتنگ سازی میں ملوث 26 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پتنگ بازی سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی اور پتنگ سازی پر مکمل پابندی عائد ہے جبکہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...