دوسرا ٹی 20: سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

راولپنڈی: (دنیا نیوز) 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

قومی ٹیم کی نظریں آج کا میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے پر مرکوز ہیں، جبکہ سری لنکن ٹیم سیریز برابر کرنے کیلئے میدان میں اترے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...