ایران کا جوہری تنصیبات پر حملوں کی مذمت تک معائنے کی اجازت دینے سے انکار

ایران: (دنیا نیوز) عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے ایران سے جوہری تنصیبات کے معائنے کا مطالبہ کر دیا، ایران نے جوہری تنصیبات پر حملوں کی مذمت تک معائنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

سربراہ ایرانی جوہری توانائی محمد اسلامی کا کہنا ہے آئی اے ای اے حملوں کی مذمت کیے بغیر ایرانی جوہری تنصیبات کا معائنہ نہیں کر سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھمکیوں یا حملوں کے سائے میں معائنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...