شاہدرہ موڑ پر تیز رفتار بس مسافروں پر چڑھ دوڑی، متعدد افراد شدید زخمی

فیروزوالہ: (دنیا نیوز) شاہدرہ موڑ پر تیز رفتار مسافر بس نے سڑک پر متعدد رکشوں، موٹرسائیکلوں اور افراد کو کچل دیا، حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق بے قابو بس نے سٹاپ پر کھڑے مسافروں کو بھی ٹکر مار دی، ڈرائیور کی غفلت کے باعث شاہدرہ موڑ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

مسافر بس لاہور سے سیکھکی جا رہی تھی، حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ دنیا نیوز نے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...