ٹیم اچھا کھیلی، بطور کپتان ٹیم کی پرفارمنس سے خوش ہوں: عبدالصمد
دوحہ: (دنیا نیوز) پاکستان شاہینز کی ٹیم کے کپتان عبدالصمد کا کہنا ہے بطور کپتان ٹیم کی پرفارمنس سے خوش ہوں۔
پاکستان شاہینز کی ٹیم کے کپتان عبدالصمد نے کہا کہ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، گروپ مرحلے میں تمام میچز جیتے جس میں ہم نے بھارتی ٹیم کو بھی شکست دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 250 سے زائد رنز بناتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا، سپورٹ کرنے پر کوچنگ سٹاف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments