مولانا ہدایت الرحمان جماعت اسلامی بلوچستان کی امارت سے مستعفی
کوئٹہ: (دنیا نیوز) کابینہ میں شمولیت کے باعث مولانا ہدایت الرحمان جماعت اسلامی بلوچستان کی امارت سے مستعفی ہوگئے، بشیر احمد ماندائی کو جماعت اسلامی بلوچستان کا قائم مقام امیر مقرر کر دیا گیا۔
ذرائع جماعت اسلامی کے مطابق مولانا ہدایت الرحمان حق دو تحریک کی ٹکٹ پر رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے، جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت اور بلوچستان کی عاملہ ان کی کابینہ میں شمولیت کے حق میں نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا ہدایت الرحمان بلوچستان کابینہ میں شامل، محکمہ فشریز ملنے کا امکان
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان گوادر کے ماہی گیروں کے مسائل حل کرنے کے لیے کابینہ میں شمولیت کو ضروری سمجھتے تھے، اسی لیے انہیں جماعت اسلامی بلوچستان کی امارت سے استعفیٰ دینا پڑا۔
مولانا ہدایت الرحمان نے حکومت میں شمولیت اس شرط پر اختیار کی تھی کہ انہیں محکمہ فشریز دیا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی اس بات سے اتفاق کیا تھا جبکہ محکمہ فشریز پہلے مسلم لیگ ن کے پاس تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments