دبئی میں پیپلز پارٹی کے 59ویں یوم تاسیس اور یو اے ای کے 55ویں قومی دن کی مشترکہ تقریب

دبئی: (سید مدثر خوشنود) پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ اور اوورسیز پاکستانیز یونائیٹڈ فورم کے زیر اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی کے 59ویں یوم تاسیس اور متحدہ عرب امارات کے 55ویں قومی دن کی مناسبت سے دبئی کے علاقے دیرہ میں واقع دی لیلا ہوٹل میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کی میزبانی پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے صدر اور اوورسیز پاکستانیز یونائیٹڈ فورم کے چیئرمین میاں منیر ہانس نے کی، جبکہ پاکستان کی معروف فلم اسٹار میرا نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاسی و جمہوری سفر، ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی خدمات سمیت پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تاریخی برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، تقریب کا مقصد متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی خوشیوں میں شریک ہونے کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان دوستی، بھائی چارے اور عوامی روابط کو مزید فروغ دینا تھا۔

المدثر نیوز ایجنسی کے مطابق تقریب میں نثار خٹک، ملک اسلم، قیصر آفریدی، سمیع اخونخیل، چوہدری ذوالفقار علی گجر، شوکت بٹ، خان زمان سرور، نثار ملک، ظہیر گجر، سردار شبیر خان، مبشر راتھور، نوبہار صفدر، فہد اسد، ڈاکٹر عباس قریشی، اسد خان، خالد بھٹی، ادریس خان، عرفان گوندل، شفیق صدیقی، اسد علی خان، ممتاز جونیجو اور رضوان عبداللہ جمبو سمیت متعدد سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں خواتین کی بھی بھرپور نمائندگی رہی، جن میں عائشہ منیر ہانس، مہوش شیخ، سبا مبارک، کنزا موسیٰ، نغمانہ خان، فرع عبدالرؤف، زوبیا علی، عالیہ عزیز، صائمہ جبیں اور ثروت سلطانہ سمیت دیگر خواتین شامل تھیں۔ معروف پاکستانی فلم اسٹار میرا کی خصوصی شرکت بھی تقریب کی نمایاں خصوصیت رہی۔

یہ مشترکہ تقریب پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی دونوں ممالک سے گہری وابستگی کی عکاس تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...