ایرانی ریال تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایرانی کرنسی ریال کی قدر میں تاریخی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر پہلی بار 30 لاکھ ایرانی ریال سے تجاوز کر گیا۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 30 لاکھ 3 ہزار ایرانی ریال ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح یورو کی قیمت 33 لاکھ 7 ہزار ایرانی ریال تک پہنچ گئی، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 39 لاکھ 56 ہزار ایرانی ریال کا ہو گیا۔

دوسری جانب اماراتی درہم کی قیمت بھی بڑھ کر 8 لاکھ 28 ہزار 800 ایرانی ریال پر پہنچ گئی۔

علاوہ ازیں ایرانی ریال کی قدر میں اس تاریخی کمی کے بعد عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں ایرانی کرنسی کی کم ترین سطح ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...