کراچی: ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لی گئیں
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی بلوچ کالونی کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لی گئیں۔
ملبے سے نکالی جانے والی لاشوں کی شناخت محمد مفید اور عرفان کے نام سے ہوئی، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی، 15 افراد کو ملبے سے زخمی حالت میں نکالا گیا۔
عمارت کے ملبے تلے دبے مزید ایک شخص کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments