کراچی میں بیوی کو قتل کرکے ڈکیتی کا ڈھونگ رچانے والا شوہر گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بیوی کو قتل کرکے ڈکیتی کا ڈھونگ رچانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق قتل کے سنگین واقعے کا سراغ صرف 6 گھنٹوں میں لگا کر مقتولہ بشریٰ کے شوہر دانش کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ابتدائی بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ اس کی بیوی بشریٰ کو کازوے روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزم نے واقعے کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی گئی، جبکہ تکنیکی شواہد اور ملزم سے دوران تفتیش پوچھ گچھ کے نتیجے میں اصل حقائق سامنے آئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم دانش نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور واردات کو ڈکیتی ظاہر کرنے کی کوشش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...