محمد ذیشان سمیت چینی خلائی مشن کے 3 خلاباز زمین پر واپسی کیلئے روانہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) چین کے شین ژو 23 خلائی جہاز نے خلائی اسٹیشن سے کامیابی سے علیحدگی اختیار کرلی، چینی خلائی مشن کے تین خلاباز زمین پر واپسی کے لیے روانہ ہوگئے۔
شین ژو 23 خلائی جہاز 29 نومبر کو بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 42 منٹ پر خلائی اسٹیشن سے الگ ہوا، علیحدگی سے قبل خلابازوں نے تمام ضروری انتظامی اور سائنسی امور مکمل کیے۔
خلابازوں نے تجرباتی ڈیٹا کی منتقلی اور خلائی اسٹیشن کا انتظامی ریکارڈ مکمل کیا۔ خلاباز ژانگ ژی یوان، لی جیا ینگ اور محمد ذیشان علی جلد زمین پر واپس پہنچیں گے۔
خلائی جہاز کا واپسی کیپسول زمینی کنٹرول کی ہدایات کے مطابق مناسب وقت پر زمین کی فضا میں داخل ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments