بارات میں پیسے لوٹنے سے منع کرنے پر ویٹر تشدد سے جاں بحق

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) بارات کے دوران پیسے لوٹنے سے منع کرنے پر ملزمان نے تشدد کرکے ویٹر کو قتل کر دیا۔

 پولیس کے مطابق کے واقعہ ایمن آباد کے علاقے  میں پیش آیا، مقتول عقیل باراتوں میں پیسے لوٹنے سے ملزمان کو منع کرتا تھا، جس پر ملزمان حسنین، حسن اور دیگر نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

دوسری  جانب بدترین تشدد کے باعث ویٹر عقیل جان کی بازی ہار گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ نامزد ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی جلد گرفتار کر لیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...