اتحاد ایئرویز کی ریاض اور دمام کیلئے پروازیں 31 دسمبر 2026ء تک معطل رکھنے کا اعلان

ابوظہبی: (سید مدثر خوشنود) متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز نے ابوظہبی سے سعودی عرب کے شہروں ریاض اور دمام کیلئے مسافر اور کارگو پروازوں کی معطلی 31 دسمبر 2026ء تک برقرار رکھنے سے متعلق سفری اطلاع جاری کردی ہے۔

گلف نیوز کی تازہ رپورٹ کے مطابق اتحاد ایئرویز کی سعودی عرب کے دیگر شہروں کیلئے فضائی خدمات مقررہ شیڈول کے مطابق جاری ہیں، جبکہ دیگر اماراتی فضائی کمپنیاں بھی بعض سعودی روٹس پر اپنی پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل کررہی ہیں۔

المدثر نیوز ایجنسی کے مطابق یہ سفری اطلاع متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہریوں کیلئے اہم ہے، خصوصاً ایسے افراد جو عمرے، کاروباری سرگرمیوں یا خاندانی ملاقاتوں کیلئے سعودی عرب جانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایئرپورٹ روانگی سے قبل متعلقہ فضائی کمپنی کی ویب سائٹ یا کسٹمر سروس سے اپنی پرواز کی تازہ صورتحال معلوم کرلیں تاکہ ممکنہ تاخیر، منسوخی یا دیگر سفری مشکلات سے بچا جاسکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...