لاہور میں پولیس اہلکاروں کا خواتین پر تشدد، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے باغبانپورہ میں پولیس اہلکاروں کا خواتین کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق تھانہ باغبانپورہ کے علاقے میں تعمیراتی کام رکوانے کے لیے ہیڈ کانسٹیبل دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچا، الزام ہے کہ جگہ کا مالک ہونے کے باوجود پولیس اہلکاروں نے تعمیراتی کام رکوانے کے لیے دباؤ ڈالا۔
واقعے کی سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مبینہ طور پر ہیڈ کانسٹیبل کو خواتین پر تھپڑ برساتے دیکھا جا سکتا ہے، باغبانپورہ پولیس اہلکاروں پر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب پولیس حکام سے مؤقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تو اُن کا کہنا تھا کہ ایس پی کینٹ نے ہیڈ کانسٹیبل کو انکوائری کے بعد محکمہ سے برخاست کر دیا ہے۔
اعلیٰ حکام نے مزید کہا کہ ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف مزید محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments