سپریم کورٹ:پانچ ماہ میں زیر التوا مقدمات میں 3ہزار سے زائد کمی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں گزشتہ 5ماہ کے دوران زیر سماعت مقدمات کی تعداد میں 3ہزار سے زائد کیسزکی کمی ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2024میں سپریم کورٹ میں زیر التو ا مقدمات کی تعداد 59ہزار 784تھی، سپریم کورٹ میں اس وقت 56ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔ گزشتہ سال اکتوبر میں 1089نئے کیسز دائر ہوئے اور 1847کیسز نمٹائے گئے ، نومبر 2024میں 1487نئے کیسز دائر ہوئے اور 2901کیسز نمٹائے گئے ، دسمبر 2024میں 1115نئے کیسز دائر ہوئے اور 2458کیسز نمٹائے گئے ، جنوری 2025میں 1909نئے کیسز دائر ہوئے اور 2192کیسز نمٹائے گئے ، فروری 2025میں 1394نئے کیسز دائر ہوئے اور 2069کیسز نمٹائے گئے ۔