وزیرخزانہ ، روسی نائب وزیراعٖظم ملاقات ، نئی سٹیل ملز پر گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور روس کے نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچک کی ملاقات ہوئی ۔
یہ ملاقات باؤ فورم برائے ایشیا کانفرنس کے موقع پر ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے توانائی، تجارت اور صنعتی شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے پر زور دیا۔وزیر خزانہ نے روس کے تعاون سے پاکستان میں ایک نئی سٹیل ملزکے قیام پر گفتگو کی، ملاقات کے دوران اس حوالے سے فزیبلٹی سٹڈی اور لاگت کے تخمینے کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات کے دوران پن بجلی کے شعبے میں تعاون کے مواقع پر بھی بات چیت کی گئی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان روس فریٹ پائلٹ ٹرین منصوبے کو اہم قرار دیا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان روس فریٹ پائلٹ ٹرین منصوبہ 31مارچ 2025کو شروع ہوگا۔