پنجاب کی 43جیلوں میں 1606 قیدیوں کی سزائوں میں کمی ،183 رہا

راولپنڈی (خبر نگار)صدر مملکت کی جانب سے یوم پاکستان،عید الفطر پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کے اعلان کے بعد پنجاب کی 43جیلوں میں مجموعی طور پر 1606قیدیوں کی سزائوں میں کمی کر دی گئی.سزائیں مکمل ہونے پر پنجاب بھر کی جیلوں سے 183قیدیوں کو رہا بھی کر دیا گیا۔
سینٹرل جیل لاہور میں 196،اڈیالہ جیل میں 183قیدیوں ،مجموعی طور پر 183قیدیوں کی سزائوں میں کمی کی گئی۔ 105قیدیوں کو سزائوں میں کمی کے بعد مدت مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا .قیدیوں کو دو دن قبل اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے ۔