پختونخوا کا بینہ کا اجلاس ،سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے33ارب کے اضافی فنڈز کی منظوری

پختونخوا کا بینہ کا اجلاس ،سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے33ارب کے اضافی فنڈز کی منظوری

پشاور(آئی این پی )صوبائی کابینہ کا 29واں اجلاس وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت ہوا، جس میں رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے مختلف شعبوں کے لیے 33 ارب روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری دی گئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اے ڈی پی پلس کی یہ رقم محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی تجویز کردہ تقسیم کے مطابق جاری کی جائیگی۔ اضافی فنڈز کو ترجیحی اور تکمیل کے قریب منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا تاکہ عوامی مفاد کے میگا منصوبوں کو جلد مکمل کیا جا سکے ۔ وزیر اعلیٰ نے اس اقدام کو صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے ناگزیر قرار دیا۔اجلاس میں ''احساس ہنر پروگرام'' کے بجٹ کو بڑھا کرتین ارب پانچ کروڑ روپے کرنے کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے ویسٹ پاکستان نوٹریز رولز 1965 کے قواعد 10 اور 11 میں ترامیم کی منظوری دی، جس کے تحت نوٹری تقرری کی فیس کو 100 روپے سے بڑھا کر 20,000 روپے ، علاقائی توسیع اور تجدید کی فیس کو 10,000 روپے جبکہ ڈپلیکیٹ کے حصول کی فیس کو 2,000 روپے کر دیا گیا۔اسی طرح رول 11 کے تحت مختلف فیسوں کو بھی بڑھایا گیا ہے ۔کابینہ نے زلزلہ سے متاثرہ سکولوں کی بحالی کے لیے ایک ارب 7 کروڑ26 لاکھ روپے کے اضافی ترقیاتی فنڈ کی منظوری دی۔کابینہ نے ضم اور پسماندہ اضلاع کے لیے ایک ارب 9 کروڑ 50 لاکھ روپے کے خصوصی فنڈ کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ، محکمہ بہبود آبادی کے فیملی ویلفیئر اسسٹنٹس (مرد و خواتین) کے سفری الاؤنس میں بھی اضافہ کرتے ہوئے 250 روپے ماہانہ سے 3,000 روپے ماہانہ کر دیا گیا۔تحریک انصاف کے کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔کابینہ نے خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل 2025 کا مسودہ تفصیلی بحث کے بعد حتمی ترامیم کے ساتھ منظور کر لیا، جسے جلد صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں