حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 15 صنعتیں بند
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیر صدارت غیرقانونی گیس ریفلنگ سے ہونے والے حادثات کی روک تھام، مسافر گاڑیوں، رکشوں میں ایل پی جی سلنڈرز کے غیرقانونی استعمال،بغیر این او سی چلنے والی انڈسٹریز کی ریگولیشن۔۔۔
انڈسٹریز میں حفاظتی اقدامات، فائر سیفٹی، فائر فائٹنگ کے انتظامات کروڑ گزشتہ اجلاس میں د ئیے گئے اہداف کے حوالے سے میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیز، ضلع کونسل کی طرف بلڈنگز بائی لاز کی خلاف ورزی، بغیر اجازت انڈسٹریز لگانے والوں کی نشاندہی اور ایکشن کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا ۔سیکرٹری آر ٹی اے غلام مصطفی انصاری نے بتایا کہ رواں ہفتے 550 سے زائد رکشوں اور مسافر گاڑیوں سے غیرقانونی گیس سلنڈرز اتارے گئے ۔ جمعہ اور ہفتہ کے روز 80 مزید گیس سلنڈرز اتارے گئے ۔ محکمہ لیبر نے لیبر قوانین کے تحت سیفٹی ایس او پیز کی عدم موجودگی پر 15 انڈسٹریز کو سیل کیا گیا ہے اور متعلقہ انڈسٹریز کی انتظامیہ کو تلقین کی ہے کہ وہ سیفٹی ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنائیں۔ سول ڈیفنس آفیسر طاہر جاوید نے بتایا کہ اب تک رواں ہفتے جاری آپریشن کے دوران 50 سے زائد غیرقانونی گیس ریفلنگ ایجنسیوں کو سیل کیا گیا ۔