پختونخوا، سندھ میں پولیو وائرس کے 4 نئے مریضوں کی تصدیق
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزارت قومی صحت نے سندھ اور خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس کے چار نئے مریضوں کی تصدیق کی ہے۔۔۔
جیکب آباد، ملیر اور ڈیرہ اسماعیل خان کے چار بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں 32 مہینے کی بچی، 18 مہینے کے بچے، ملیر کی تحصیل بن قاسم میں 72 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں 22 ماہ کا بچہ پولیو کا شکار ہوا، پاکستان میں پولیو وائرس کے مریض بچوں کی تعداد 32 ہوگئی، ماہرین کے مطابق رواں ماہ پولیو سے متاثر بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، پاکستانی ماہرین کے مطابق پاکستان میں رواں سال پولیو کا شکار بچوں کی تعداد 65 تک ہونے کے خدشات ہیں۔