تلہ گنگ : ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار، 3 افراد ڈوب کر جاں بحق

تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) بائی پاس سلطان چوک تلہ گنگ کے قریب آ ئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارایک شخص جاں بحق جبکہ اس کاساتھی شدید زخمی ہوگیا۔
22 سالہ توقیر حسین شدید چوٹوں کے باعث موقع پر ہی چل بسا ،زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا گیا ۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ادھر میال ڈیم کی سیر کیلئے آ ئے میاں بیوی اور ان کی بھابی ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔ تینوں لاشیں نکال لی گئیں ۔ لیٹی کی رہائشی فیملی جس میں 26 سالہ نعمان احمد اسکی بیوی اور بھابی شامل تھیں میال ڈیم پر سیر وتفریح کے لئے آ ئے ہوئے تھے کہ اچانک ایک خاتون کا پاؤں پھسلا اور وہ ڈیم میں جا گری ، باقی دو نے اس کو بچانے کے لئے ڈیم میں چھلانگ لگا دی اور وہ بھی ڈوب گئے ، مقامی غوطہ خور ، ریسکیو 1122 ٹیم اور میال چوکی پولیس موقع پر پہنچی اور لاشیں نکال لیں۔