راولپنڈی لالکڑتی میں انسداد منشیات کے حوالہ سے آگاہی واک

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کی ہدایات پر لالکڑتی میں انسدادِ منشیات کے حوالے سے ایک واک کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان، پارلیمانی سیکرٹری محکمہ اوقاف پنجاب ملک افتخار، ایم پی اے عاصمہ عباسی، ایم پی اے زیب النسا اعوان، تحسین فواد، سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ، پولیس افسران، طلبا و طالبات، سول سوسائٹی اور تاجر برادری نے شرکت کی۔