فارمن کرسچن کالج یونیورسٹی رواداری اور جدت طرازی کی عکاس

 فارمن کرسچن کالج یونیورسٹی رواداری اور جدت طرازی کی عکاس

لاہور(سٹاف رپورٹر)اعلیٰ تعلیم طویل عرصے سے ترقی کا سنگ بنیاد رہی ہے ، پاکستان اور دنیا بھر میں رواداری، جدت طرازی اور مضبوط کمیونٹیز کو فروغ دیتی ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

موجودہ معاشی چیلنجوں کے باوجود، ایک معیاری یونیورسٹی کی تعلیم ایک ایسا آلہ ہے جو افراد کو بااختیار بناتا ہے ، آزادی کو فروغ دیتا اور مواقع کی دنیا کھولتا ہے ۔ 160 سال سے فارمن کرسچن کالج (اے چارٹرڈ یونیورسٹی) نے اس وژن کی حمایت کی ہے ۔ گزشتہ چند برس کے دوران پاکستان کو وبائی امراض، سیلاب، زلزلوں اور سیاسی و اقتصادی بحران سمیت سنگین چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ خدمت کو یونیورسٹی کے نصب العین کے مرکز میں رکھتے ہوئے ، ایف سی سی یو نے متاثرہ طلبا کو فوری امداد کی پیش کش کی، جبکہ اپنے جنرل سکالرشپ فنڈ کو بڑھانے کے لئے انتھک کام بھی کیا۔صرف تعلیمی سال 2022-23 میں ایف سی سی یو نے 2317 طلبا کو33 کروڑ 80 روپے سے زائد کے سکالرشپس سے نوازا۔ تعلیمی سال (2023-24) میں ایف سی سی یو نے توقعات سے بڑھ کر انٹرمیڈیٹ، انڈر گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ پر 43 کروڑ روپے کے سکالرشپس دئیے ۔ فارمن گریجوایٹس کی یہ نسل 30000سے زیادہ سابق طالب علموں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ، بلاشبہ اپنی چھاپ چھوڑے گی، جس میں کالج کا نصب العین \'\'By Love Serve One Another\'\' شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں