بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن کاحکم

لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب بھرمیں حادثات خصوصاًموٹرسائیکلسٹ کے محفوظ سفرکے مشن کے تحت بغیر ہیلمٹ،سائیڈ ویو مررانڈیکیٹر،بغیرفرنٹ و بیک لائٹس موٹر سائیکلسٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کاحکم دیدیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے حفاظتی اقدامات نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا کہ قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے موٹر سائیکل پر سائیڈ ویو مرر اور انڈیکیٹر کا ہونا لازم ہے ۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے تمام سی ٹی اوز، ڈی ٹی اوز کو گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں کہ ہیلمٹ،سائیڈویومرر،انڈیکیٹرزکی افادیت بارے آگاہی مہمات بھی چلائی جائیں۔