مانگامنڈی :موٹرسائیکل چوروموبائل سنیچر گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی پولیس نے 3 رکنی موٹر سائیکل چور و موبائل سنیچر گینگ گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق مانگا منڈی پولیس نے کارروائی کے دوران موٹرسائیکل چوری اور موبائل فونز چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ملزمان مہتاب،عبداللہ اور محسن علی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور ہزاروں روپے 2 پسٹل ناجائز اور گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور متعدد بار جیل جا چکے ہیں۔