کم از کم تنخواہ 37 ہزار، پی ایچ اے میں 8 ماہ بعد عملدرآمد

کم از کم تنخواہ 37 ہزار، پی ایچ اے میں 8 ماہ بعد عملدرآمد

لاہور(شیخ زین العابدین)حکومتِ پنجاب نے ڈیلی ویجز ملازمین کی کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے مقرر کی، مگر پی ایچ اے انتظامیہ نے اس پر فوری عملدرآمد کے بجائے اسے تاخیر کا شکار کر دیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ذرائع کے مطابق جب یہ معاملہ پی ایچ اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں اٹھایا گیا تو فیصلہ کیا گیا کہ ان ملازمین کو حکومت کے نوٹیفائیڈ ریٹ کے مطابق یکم جولائی 2024 سے تنخواہیں دینا ممکن نہیں۔ انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ اس فیصلے سے سرکاری خزانے پر بوجھ پڑے گا، لہذا ملازمین کو 37 ہزار روپے تنخواہ یکم فروری 2025 سے دی جائے گی۔ یعنی ملازمین کو آٹھ ماہ کی اضافی تنخواہوں سے محروم کر دیا گیا۔اسی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں حیران کن طور پر مالی مشکلات کا رونا رونے والی اتھارٹی نے اپنے افسران کے لیے نئی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایک فورچونر اور ایک 1600 سی سی ٹویوٹا کار خریدنے کی منظوری دے دی اور اس فیصلے کے بعد باضابطہ میٹنگ منٹس بھی جاری کر دیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں